پہلی تنخواہ کتنی تھی؟ شاہ رخ خان کا آننت امبانی سے سوال

Published On 26 Dec 2017 06:08 PM 

لاہور: (ویب ڈیسک) اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بالی ووڈ کنگ بھرپور حس مذاح رکھتے ہیں، وہ رائیلٹی شوز میں کئے گئے اپنے چلبلے سواالات کی وجہ سے مشہور ہیں۔

ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے 40 سال مکمل ہونے پر ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن سمیت متعدد بالی ووڈ شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر کنگ خان نے جب امکیش امبانی اور نیتا امبانی کے بیٹے آننت آمبانی سے ان کی پہلی تنخواہ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے حیران کن جواب دیا۔

شاہ رخ نے پہلے تو آننت کی شخصیت میں حیران کن تبدیلی پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی پہلی تنخواہ 50 روپے تھی ، انہوں نے آننت امبانی سے پہلی تنخواہ کے بارے میں سوال پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ رہنے دیں آپ کو شرم آ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مکیش امبانی کے بیٹے کے شادی کارڈ کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے؟

یاد رہے کہ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے موصوف ہمیشہ خبروں میں رہتے ہیں کیونکہ لوگ ناصرف ان کے بارے میں بلکہ ان سے وابستہ چیزوں اور لوگوں کے بارے میں بھی جاننا چاہتے ہیں۔ اس کی مثال مکیش امبانی کا پرتعیش گھر بھی ہے، جس میں دنیا کی ہر جدید ترین سہولیات موجود ہیں۔ یہی نہیں بلکہ اس گھر میں ان کے ذاتی استعمال کی 500 گاڑیاں اور ایک عدد ہیلی کاپٹر بھی ہے۔