شہباز شریف کا رستمِ پاکستان کو دھوبی پٹکا

Published On 11 Mar 2018 06:40 PM 

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) پہلوانوں کے شہر میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے بھی پہلوانی انداز اپنایا اور رستمِ پاکستان شاہد بابر کو دھوبی پٹکا دیا، اس موقع پر شہباز شریف کو گرز بھی پیش کیا گیا اور روایتی پگڑی بھی پہنائی گئی۔

گوجرانوالہ میں ہونے والے ن لیگ کے جلسے میں روایتی لباس پہنے پہلوان اور گرز کی انٹری، شہباز شریف پر بھی ریسلر کا رنگ چڑھ گیا۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا گوجرانوالہ میں پہلوانوں نے اپنے مخصوص انداز سے استقبال کیا، روایتی لباس پہنے رستمِ پاکستان پنڈال پر پہنچے اور جپھی لگا کر وزیر اعلیٰ کو اٹھانے کی کوشش کی۔

اس موقع پر شہباز شریف بھی ترنگ میں آ گئے اور داؤ پیچ لڑانے لگے، انہوں نے شاہد بابر پہلوان کو دھوبی پٹکا دیا۔ ایم پی اے سلمان خالد بٹ نے شہباز شریف کو گرز پیش کیا اور روایتی پگڑی بھی پہنائی۔