اٹلی کے روبوٹس بھی ڈانس کے ماہر نکلے

Last Updated On 27 March,2018 11:34 am

لاہور (نیٹ نیوز ) یوں تو آپ نے کئی ماہر ڈانسرز کی شاندار ڈانس پرفارمنس دیکھی ہوں گی لیکن جناب روبوٹس کو ڈانس پرفارمنس دیتے شاید ہی کبھی دیکھا ہو۔

یقین نہیں تو تصویر میں نظر آنے والے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ان ہزاروں روبوٹس کو ہی دیکھ لیں جو کسی ماہر فنکار کی طرح رقص کا شاندار مظاہرہ کر رہے ہیں۔

اٹلی کے دارالحکومت روم میں روبوٹ بنانے والی چینی کمپنی کے تیار کردہ 1,372روبوٹس نے ایکساتھ ڈانس کا شاندارمظاہرہ کر کے نہ صرف دیکھنے والوں کو دنگ کردیا بلکہ گنیز ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔ واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ 1,069 روبوٹس کا تھا۔