مسافر طیارے کی جنگی جہاز کی طرح اڑان

Last Updated On 21 May,2018 03:03 pm

لاہور(نیٹ نیوز) کمرشل طیارے ایئربس 350 کی جنگی طیارے کی طرح عمودی اڑان نے سب کو حیران کر دیا۔ جنگی طیاروں کی گھن گرج کے ساتھ اڑان اور خلا میں راکٹ کی پرواز تو آپ نے عمومی طور پر دیکھی ہوگی لیکن کبھی کسی مسافر طیارے کو عمودی سمت میں اڑان بھرتے دیکھا ہے ؟

اگر نہیں تو دل تھام کر رکھیں کیونکہ اب ایک پائلٹ نے جنگی طیارے کی طرح عمودی اڑان بھر کر سب کو ہکا بکا کردیا۔برلن میں ہوئے ایک ایئرشو کے دوران جہاں بہت سے طیاروں نے کرتب دکھائے وہیں ایک ایئربس 350 نے بھی ایسا کرتب کیا جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پائلٹ نے طیارے کو ایسے ٹیک آف کرایا جیسے ایک جنگی جہاز اڑان بھرتا ہے ۔اس حیران کن ٹیک آف میں طیارہ جیسے ہی زمین سے اوپر اڑتا ہے تو وہ عمودی سمت میں پرواز کرنے لگتا ہے اس منظر کو دیکھنے والے دنگ رہ گئے اور کیمروں کے ذریعے اس یادگار لمحے کو عکس بند کرلیا۔