سنگاپور: ٹرمپ، کِم جونگ متوقع ملاقات کیلئے ریسٹورنٹس میں نئی ڈشز متعارف

Last Updated On 08 June,2018 11:20 am

سنگاپور سٹی: (دنیا نیوز) سنگاپور میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن کی متوقع ملاقات کیلئے ریسٹورنٹس نے نئی ڈشز متعارف کرا دیں۔

ایک ریسٹورنٹ نے روائتی مالے ڈش جو مچھلی یا مرغی کے گوشت سے تیار کی جاتی ہے، میں نیا رنگ بھر دیا ہے۔ مچھلی کی جگہ بیف اور کوریا کی ڈش کمچی شامل کی ہے۔ بیف صدر ٹرمپ جبکہ کمچی کوریا کے رہنما کی علامت ہے۔

دوسرے ریسٹورنٹ نے ٹرمپ۔کِم برگر متعارف کروایا ہے جسے مرغی کے قیمے اور کمچی سے تیار کیا گیا ہے۔ ایک ہسپانوی ریسٹورنٹ نے روائتی کھانے ٹیکو کو ٹرمپ-کِم ٹیکو کا نام دیا ہے۔ صدر ٹرمپ اور کِم کی ملاقات 12 جون کو ہو گی۔