دیو ہیکل پیالے میں 13سو کلو سوپ تیار کرنے کا ریکارڈ ویتنام کے نام

Last Updated On 16 August,2018 10:17 am

ہنوئی: (روزنامہ دنیا) ویتنام میں ہزاروں افراد کیلئے نوڈلز سوپ کی پُر لطف دعوت کا اہتمام کر کے گنیز ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔ جس میں بچوں ،بڑوں اور بزرگوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی اور خو ب مزے سے مفت کی دعوت اُڑائی۔

ویتنام میں منعقد ہونے والی اس نوڈلز سوپ کی پر لطف دعوت میں55 ماہر شیفس نے 545 کلو وزنی 2.1 قطر والے دیوہیکل پیالے میں گوشت، نوڈلز اور دیگر اجزا سے 13سو کلو وزنی نوڈلز سوپ تیار کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔ اس تقریب میں 1ہزار 9سو 63 افراد نے شرکت کی اور خوب مزے سے مفت کی دعوت اڑائی۔