کِی کِی ڈانس چیلنج کے جنون میں پائلٹس بھی مبتلا

Last Updated On 31 August,2018 12:49 pm

لاہور(نیٹ نیوز)'کِی کِی ڈانس چیلنج 'کی دنیا بھر میں دھوم مچی ہوئی ہے جس کے بخار میں آج کل ہر کوئی مبتلا دکھائی دے رہا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ایک اور کِی کِی چیلنج کی ویڈیو نے لوگوں کو حیران کر دیا جس میں خاتون پائلٹ فلائٹ اٹینڈنٹ کیساتھ مل کر رَن وے پر کِی کِی ڈانس چیلنج پرفارم کر رہی ہے۔

میکسیکو سے تعلق رکھنے والی خاتون پائلٹ رَن وے پر اتری اور اِن مائی فیلنگز گیت پر رقص کرنے کا چیلنج مکمل کرتی دکھائی دی ۔ اس دوران جہاز بھی مسلسل رَن وے پرآگے بڑھتا رہا۔