روسی ماڈل نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

Last Updated On 03 September,2018 02:01 pm

ماسکو(نیٹ نیوز) ورلڈ ریکارڈ تو آپ نے بہت سے دیکھے اور سنے ہوں گے مگر روس کی ایک حسین و جمیل ماڈل نے جو ریکارڈ بنا ڈالا ہے اس جیسی دلچسپ و عجیب مثال آپ نے کبھی دیکھی یا سنی نہیں ہو گی۔

یہ دنیا میں سب سے لمبی ٹانگوں والی لڑکی ہے ، اتنی لمبی ٹانگیں کہ ورلڈ ریکارڈ بن گیا ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے اس بات کی تصدیق کر دی گئی کہ دنیا میں سب سے لمبی ٹانگوں والی لڑکی روسی ماڈل ایکاٹرینا لسینا ہے ۔

روس کے شہر پینزا میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کے عہدیداروں کی موجودگی میں ان کی ٹانگوں کی پیمائش کی گئی تو معلوم ہوا کہ بائیں ٹانگ 132.8سینٹی میٹر جبکہ دائیں ٹانگ 132.2سینٹی میٹر لمبی ہے ۔

ایکاٹرینا کی عمر 29سال ہے اور انکا تعلق ایک ایسی فیملی سے ہے جس میں سب ہی لمبے قد والے ہیں۔ ان کے بھائی کا قد چھ فٹ چھ انچ ، باپ کا قد چھ فٹ پانچ انچ اور ماں کا قد چھ فٹ ایک انچ ہے ۔ خود ایکاٹرینا ان سب سے ہی آگے نکل گئی ہیں۔ ان کا قد تقریباً چھ فٹ نو انچ ہے ، یعنی وہ دنیا کی دراز قد خاتون ماڈل ہونے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔