گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا نیا ایڈیشن ریلیز

Last Updated On 06 September,2018 10:56 am

لندن (دنیا نیوز ) جھولے پر کرتب دکھاتی پچاسی سالہ جمناسٹ ، چھ فٹ تین انچ اونچی چھلانگ لگا کر ہائی جمپ کا ریکارڈ بنانے والا کتا اور تیز ترین "گوکارٹ" بہت سے نئے ریکارڈز کے ساتھ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز مارکیٹ میں آگئی۔

کیلیفورنیا کی بیٹی گوڈہارٹ نے پچاسی برس کی عمر میں آسمانی جھولے پر کرتب دکھا کر معمر ترین جمناسٹ ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا، میری لینڈ کی سمنتھا ویل کے کتے فیدر نے چھ فٹ تین انچ اونچی چھلانگ لگا کر کتوں کے ہائی جمپ کا عالمی ریکارڈ بنایا اور جرنمو نامی کتے نے دو رسوں سے کودنے کا ریکارڈ بنایا۔

برطانیہ کے ٹام بیگنل نے بچوں کی کارگو کارٹ کو راکٹ انجن کی مدد سے ایک سو اکاسی کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلا کر گنیز بک میں اپنا نام درج کروایا، برطانوی طالبہ ایلزبتھ بانڈ نے چودہ فٹ پانچ انچ لمبی سلائیوں سے سویٹر بُن کر نیا ریکارڈ بنایا۔