شادی میں مدد دینے والی امریکی پولیس

Last Updated On 10 September,2018 11:14 am

لاہور(نیٹ نیوز)یوں تو آپ نے پولیس اہلکاروں کو قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کا پیچھا کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو پولیس شادی کرنے میں بھی مدد دینے لگی ہے ۔

امریکی ریاست فلوریڈا کی پولیس کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے ایک نوجوان کی شادی کی پیشکش میں مدد کی۔ کینیتھ نامی نوجوان پولیس سٹیشن آیا اور محبوبہ کو شادی کی پیشکش کیلئے مدد طلب کرنے لگا، بس پھر کیا تھا اہلکاروں نے بھی بھرپور انداز میں فرض نبھایا اور نوجوان کی دوست کی گاڑی کو بیچ راستے میں روکا کہ جیسے کوئی مجرم ہو اور پھر کینیتھ نے اہلکاروں کی موجودگی میں دوست کو شادی کی پیشکش کر ڈالی۔

یوں پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں جہاں خاتون پریشان ہوگئی وہیں خوشی و حیرت کے ملے جلے تاثرات کیساتھ اس نے انگوٹھی پہن لی۔ واضح رہے اس سے قبل بھی امریکی پولیس اس طرح کے کئی نوجوانوں کی مدد کر چکی ہے ۔