جہازوں کے شوقین شہری کا ائیرپورٹ کو سینکڑوں جہازوں کے نمونوں کا تحفہ

Last Updated On 26 September,2018 07:17 pm

آئرلینڈ: (دنیا نیوز) آئرلینڈ کے شہری نے ہوائی جہازوں کے نمونوں کی کولیکشن کو خیراتی طور پر ائیرپورٹ کو دے دیا۔

مائیکل کیلی لڑکپن سے ہی ہوائی جہاز جمع کرنے کا شوقین تھے، ان کے دوست کے مطابق وہ اپنے شوق پر سالانہ 12 ہزار ڈالر خرچ کیا کرتے تھے۔ مائیکل کا گھر ائیرپورٹ کے قریب تھا اور وہ روزانہ جہازوں کو وہاں دیکھتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شوقین شخص اس کولیکشن کے لیے سب کچھ دینے کے لیے تیار ہوجاتا تاہم انھوں نے اس کو اسی ائیرپورٹ کو دینے کا فیصلہ کیا جہاں سے ان جہازوں کو جمع کرنے کا شوق پیدا ہوا تھا۔