خوبصورت ترین سابق خاتون فوجی کی سوشل میڈیا پر دھوم

Last Updated On 30 September,2018 03:44 pm

واشنگٹن(نیٹ نیوز )شوبز سے تعلق رکھنے والی حسینائیں تو سوشل میڈیا پر ہلچل مچاتی ہی رہتی ہیں مگر امریکہ کی اس سابق خاتون فوجی نے انٹرنیٹ پر اپنے حسن کے ایسے جلوے دکھائے کہ بڑی بڑی اداکارائیں اور ماڈلز بھی دیکھتی رہ گئی ہیں۔

یہ 29 سالہ شینن ایرک ہیں جن کا تعلق منی سوٹا شہر سے ہے۔ انہوں نے 19سال کی عمر میں امریکی فوج میں شمولیت اختیار کی تھی مگر اب وہ فوج کی نوکری چھوڑ چکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فوج میں شینن ایڈمنسٹریٹو سپیشلسٹ کے طور پر کام کرتی رہیں جبکہ چار سال محاذ پر بھی فرائض سرانجام دئیے۔

وہ سارجنٹ کے عہدے پر بھی فائز رہیں اور دنیا بھر کا سفر بھی کیا۔ شینن کا کہنا ہے کہ فوج نے انہیں سمارٹ ، تیز ، چاک و چوبند بنا دیا ہے اور اپنی ان خوبیوں کا استعمال اب وہ ماڈلنگ کے شعبے میں کر رہی ہیں۔ امریکی میرین فوج میں خدمات سر انجام دینے کے بعد انہوں نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی اور ماڈلنگ کا آغاز کردیا۔

شینن کی تازہ ترین تصاویر ’’ملٹری گلیمر کیلنڈر 2019‘‘میں شائع ہوئی ہیں۔ ان تصاویر نے تو سوشل میڈیا پر بہت ہی ہلچل مچائی ہوئی ہے ۔ کہیں وہ فوجی وردی پہنے نظر آتی ہیں تو کہیں اپنے حسن کے جلوئوں کے ساتھ خطرناک اسلحے کی نمائش کرتی نظر آتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ تصاویر ہزاروں بار شیئر کی جا چکی ہیں۔