چین میں نوجوان کا شادی کی پیشکش کا انوکھا انداز

Last Updated On 02 October,2018 11:18 am

لاہور(نیٹ نیوز) شادی کی پیشکش کو یادگار بنانے کیلئے اکثر افراد کچھ منفرد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ تصویر میں نظر آنے والے اس چینی فائر فائٹر کو ہی دیکھ لیں جس نے اس خاص دن کو یادگار بنانے کی ٹھانی اور اپنی محبوبہ کو فائر آفس میں ایمرجنسی کے بہانے بلایا اور شادی کی پیشکش کر ڈالی۔

چین سے تعلق رکھنے والے فائر فائٹر نوجوان نے اپنی دوست کو شادی کی پیشکش کرنے کیلئے فائر الارم سے دل بنایا اور جلتے بجھتے فائر الارم اور عملے کی موجودگی میں شادی کی پیشکش کر ڈالی، جبکہ خاتون نے بھی اس ہنگامی صورتحال اور اچانک اظہار پر خوشی و حیرت کے ملے جلے تاثرات کیساتھ ہاں کر دی۔