معذور باپ کا سہارا بننے والی 6 سالہ بیٹی

Last Updated On 04 October,2018 01:21 pm

بیجنگ (نیٹ نیوز) چین کی ایک 6 سالہ ننھی بچی کی ویڈیو اور تصاویر نے لاکھوں افراد کے دلوں کو موم کر دیا جن میں وہ اپنے والد کی خدمت کر رہی ہے۔

38 سالہ تیان ہائی چینگ کی زندگی اس وقت تاریک ہوگئی جب ایک حادثے کے بعد وہ چلنے پھرنے سے معذور ہوگیا ۔ اس کے بعد تیان کی بیوی بیٹوں کو لیکر چلی گئی اور 6 سالہ بیٹی کوباپ کے پاس چھوڑ گئی۔

بچی نے گھر کی صفائی، کھانا پکانے اور والد کی خدمت کی ذمہ داری اپنے سر لے لی۔ بچی کی خدمت سے تیان مایوسی سے نکل کر پرامید ہوچکے ہیں۔

 

Advertisement