چینی مون کیک کی مانگ میں مزید اضافہ

Last Updated On 24 September,2018 10:34 am

بیجنگ (دنیا نیوز ) چین کے شمالی علاقے ہاؤ چینگ میں بننے والے ہینڈ میڈ مون کیک ارد گرد کے علاقوں میں کافی پسند کئے جاتے ہیں۔ خزاں کا فیسٹیول شروع ہونے کو ہے تو اس کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

لو مِنگ نامی بیکر نے یہ مون کیک 1993 میں بنانے شروع کئے لیکن اس کی تکنیک سو سال پرانی ہے۔ مونگ پھلی اور دوسرے خشک میوہ جات کو اون میں گرم کر کے مکس کر لیا جاتا ہے پھر اس مرکب کو مون کیک کی ڈو میں بھر دیا جاتا ہے۔

ایک مخصوص سانچے میں مون کیک ڈھالے جاتے ہیں۔ بڑے سے دیسی ساختہ اوون میں ان مون کیکس کو بیک کیا جاتا ہے۔ چینی انداز کے نٹس سے بھرے اور دیکھنے میں بھی پرکشش مون کیکس تھوڑی سی محنت کے بعد تیار ہوجاتے ہیں۔