نیویارک میں بھوتوں اور چڑیلوں کی ہیلووین پریڈ

Last Updated On 02 November,2018 09:12 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) امریکی شہرنیو یارک میں ہیلووین تہوار کی مناسبت سے پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا نے منفرد کاسٹیومز اور ماڈلز کیساتھ بھرپور شرکت کی۔

اس دلچسپ ہیلووین پریڈ میں شرکا کی بڑی تعداد نے بھوتوں ،ڈھانچوں، چڑیلوں اور کارٹون کرداروں کا روپ دھارا اور دیوہیکل ماڈلز لئے شہر کی سڑکوں پر گشت کرتے ہوئے نہ صرف لوگوں کو خوب ڈرایا بلکہ موج مستیاں بھی کیں۔ پریڈ کے دوران کچھ منچلوں نے رقص کا شاندار مظاہرہ کر کے اپنی پرفارمنس سے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا۔