برطانیہ میں 8منزلہ عمارت دھماکا خیزمواد سے سیکنڈز میں زمین بوس

Last Updated On 21 February,2019 11:09 am

بریڈ فورڈ: (روزنامہ دنیا) برطانوی شہر بریڈ فورڈ میں 8 منزلہ عمارت کو دھماکا خیز مواد سے سیکنڈوں میں زمین بوس کر دیا گیا۔ عمارت کو گرانے کیلئے صبح کا وقت منتخب کیا گیا۔

یہ عمارت 1974 میں تعمیر ہوئی تھی اور اب اسے مخدوش قرار دے دیا گیا۔ جیکبز ویل نامی اس عمارت کو گرانے کیلئے 90کلو وزنی دھماکا خیز مواد کا استعمال ہوا جسے عمارت کے اندرونی حصوں میں نصب کیا گیا تھا۔

عمارت کو گرانے کیلئے صبح کے وقت کا انتخاب کیا گیا جبکہ یہ منظر دیکھنے کئی افراد کچھ ہی دور موجود تھے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بلڈنگ انتہائی ناقص ہو چکی تھی اس لئے گرانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔