کراچی: پیرنی کے حکم پر مرید نے گھر کا صحن 25 فٹ تک کھود دیا

Last Updated On 20 February,2019 10:03 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں اپنی طرز کی انوکھی واردات، ڈالمیا میں لالچی شہری نے خزانے کے چکر میں جعلی پیرنی کے کہنے پر 25 فٹ صحن کھود ڈالا، مشکوک کھدائی پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پیرنی اور مرید سمیت دس افراد کو حراست میں لے لیا۔

اکیسویں صدی میں مغلیہ دور کے خزانے کی تلاش کیلئے کراچی کے شہری پر لالچ کا بھوت سوار ہو گیا اور اس نے اپنے گھر میں 25 فٹ تک کھدائی کر ڈالی۔

خزانہ تو ملا نہیں مگر پولیس کو اطلاع ضرور مل گئی۔ جس نے مشکوک کھدائی پر پیرنی اور مرید سمیت دس افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس والوں کی پوچھ گچھ پر پیرنی اور مرید کے اوسان خطاء ہو گئے اور انہوں نے معافیاں مانگنا شروع کر دیں۔

پولیس کے مطابق زیر حراست افراد میں سے آٹھ مزدور ہیں، جنہیں خزانے کا ایک حصہ دینے پر کھدائی کیلئے رضا مند کیا گیا تھا۔

 

 

Advertisement