فرنچ اداکار سپائیڈر مین بن کر 283 میٹر بلند عمارت پر چڑھ گیا

Last Updated On 18 August,2019 12:53 pm

پیرس: (روزنامہ دنیا) فرانس کے ایک اداکار نے سپائیڈر مین کا انداز اپنایا اور امن کا پیغام لئے ہانگ کانگ کی 68 منزلہ بلندو بالا عمارت پر چڑھ گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 57سالہ الین رابرٹ بغیر کسی حفاظتی اقدامات کے ہانگ کانگ میں قائم ہیونگ کانگ سنٹرکی 283میٹر بلندعمارت پر ہانگ کانگ اور چین کیلئے امن کا پیغام دیتا جھنڈا لئے یوں چڑھا کہ جیسے حقیقتا سپائیڈر مین ہی ہو۔

واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں مظاہرین نے کچھ عرصے سے مطالبات کے حق میں دھرنا دے رکھا ہے جس کے دوران انھوں نے ائیرپورٹ پر بھی قبضہ کیا جس کے سبب نہ صرف معاشی سرگرمیاں متاثر ہوئیں بلکہ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس ایکشن کے دوران آنسو گیس کے استعمال کے سبب فضائی اڈے کا لاونج بھی دھویں اور گیس سے بھر گیا۔