’’انسانوں کی طرح چوہے بھی کھیلنا پسند کرتے ہیں‘‘

Last Updated On 16 September,2019 11:59 am

برلن:(ویب ڈیسک) سائنسدان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ چوہے بھی انسانوں کی طرح کھیلنا پسند کرتے ہیں اور چھپن چھپائی ان کا پسندیدہ کھیل ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انسانوں کی طرح چوہے بھی کھیلنا پسند کرتے ہیں، ان کا پسندیدہ کھیل چھپن چھپائی ہے۔ سائنسدانوں نے چوہوں کو نہایت زندہ دل جانور قرار دیدیا ہے۔

جرمن سائنسدانوں کے ا یک گروپ نے بڑا پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوہوں کیساتھ کئی ہفتے گزارے، یہ وقت انہوں نے بند کمروں میں گزارا، سائنسدانوں کیلئے کمرے میں مختلف اجناس کے دانے بھی خطیر تعداد میں رکھے گئے تھے۔

سائنس دانوں کے گروپ میں دماغی امراض کے ماہرین بھی شامل تھے۔ تحقیق کے دوران کمرے میں چوہوں کو ایک دوسرے کے تعاقب میں ادھر ادھر بھگتا ہوا دیکھنے اور چھپنے کیلئے کچھ خالی ڈبوں سمیت اسی طرح کی دیگر چیزیں رکھی گئی تھیں۔

تحقیق کے دوران حیرت انگیز طور پر چوہوں نے انسانوں کو قریب دیکھ کر ڈرنے کے بجائے انکے ساتھ کھیلنا پسند کیا۔ جب سائنس دانوں نے چوہوں کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ ڈرنے کے بجائے انکے ساتھ کھیلتے رہے اور ان کے قریب اِدھر اُدھر چھلانگیں لگاتے رہے۔
 

Advertisement