24 سال تک طیاروں کی صفائی کرنیوالا ابوبکر پائلٹ بن گیا

Last Updated On 08 December,2019 09:05 am

ابوجا: (روزنامہ دنیا) نائیجیریا میں طیاروں کی صفائی کرنے والے شخص نے کام کے ساتھ تعلیم کو جاری رکھا اور آج وہ پائلٹ بن گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد ابوبکر کو 24سال قبل نائیجیریا کے سول ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ میں کلینر کے طور پر بھرتی کیا گیا جس کے بعد اُس نے انتھک محنت اور جانفشانی سے کام کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

ابو بکر نے کام کے ساتھ اپنی تعلیم کو جاری رکھا اور پائلٹ بننے کیلئے کالج میں داخلہ لیا، ہر سال امتیازی نمبروں سے کامیابی سمیٹنے کے بعد نائیجیرین شہری نے جہاز اڑانے کا امتحان دیا اور اس میں بھی وہ سرخرو رہا۔
 

Advertisement