دلہا شادی والے دن بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچ گیا

Last Updated On 07 December,2019 04:47 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت سے ایک دلچسپ خبر نے سب کو اپنی طرف متوجہ کر لیا ہے، حیران کن طور پر ایک دولہے نے اپنی شادی والے دن شادی کی بجائے ’احتجاج‘ کو ترجیح دے ڈالی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ غیر معمولی واقعہ بھارت کی ریاست اتر پردیش کے علاقے ماحوبا میں پیش آیا ہے، جہاں ایک دلہا شادی والے دن دلہن کے گھر جا رہا تھا، اس دوران انہوں نے اپنی گاڑی کو روکا اور شادی کی بجائے علاقے میں چلنے والی بھوک ہڑتال میں ’احتجاج‘ کو ترجیح دی۔

یہ واقعہ بظاہر ایک ہفتے قبل کا ہے جیسے یہ خبر سوشل میڈیا پر آئی تو یہ وائرل ہو گئی۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے علاقے ماحوبا میں گزشتہ 10 روز سے بھوک ہڑتال کر رہے ہیں، بھوک ہڑتال کی سب سے بڑی وجہ ماحوبا میں میڈیکل کالج کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ دس روز سے غیر معینہ مدت تک بھوک ہڑتال کے لیے بیٹھے ہوئے ہیں، ہمارا صرف یک نکاتی مطالبہ ہے کہ ہمارے علاقے میں جلد سے جلد میڈیکل کالج بنوایا جائے۔ اس دوران دلہا اپنی منزل کی طرف جا رہا تھا کہ اس نے دیکھا کہ ہم بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں ہمارے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہماری بھوک ہڑتال میں بیٹھنے کو ترجیح دی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دلہا کے اقدام کو مظاہرین کی طرف سے سراہا گیا، دلہے نے شادی والے دن کی تقریب کو چھوڑ کر ہمارا آدھے گھنٹے تک ساتھ دیا۔ آدھے گھنٹے تک ساتھ دینے کے بعد دلہا اپنی منزل کی طرف بڑھا اور شادی خوشی خوشی سر انجام پائی۔
 

Advertisement