لاک ڈاؤن میں پہرے داری کی ذمہ داری روبوٹس کو مل گئی

لاک ڈاؤن میں پہرے داری کی ذمہ داری روبوٹس کو مل گئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق تیونس میں لاک ڈاؤن کے دوران پولیس نے سڑکوں پر روبوٹ چھوڑ دئیے جو عوام کی نقل و حرکت پر نظر رکھیں گے۔

اگر کوئی شہری سڑک پر نظر آئے گا تو روبوٹ اس کی طرف بڑھیں گے اور اس سے باہر آنے کی وجہ پوچھی جائے گی۔

شہری کو لازمی طور پر اپنا آئی ڈی کارڈ اور دیگر دستاویزات روبوٹ پر لگے کیمرے کی طرف دکھانا ہوں گی جو روبوٹ کو کنٹرول کرنیوالا پولیس افسر چیک کرے گا۔