68 سالہ نانی خنجر اور چھوٹی کلہاڑیاں پھینکنے کی ماہر

Published On 23 October,2020 11:55 am

ماسکو: (روزنامہ دنیا) 68 سالہ روسی خاتون اگرچہ نانی اور دادی بن چکی ہیں لیکن وہ خنجر اور چھوٹی کلہاڑیاں پھینکنے کی ماہر ہیں اور اب تک آٹھ مرتبہ قومی چیمپئن بن چکی ہیں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کے چھوٹے سے قصبے ساسووو کی رہائشی انتہائی مہارت سے چاقو پھینکتی ہیں۔ اسی مہارت کی وجہ سے وہ ایک مرتبہ یورپی اور عالمی چیمپئن بھی رہ چکی ہیں۔ گولینا 54 برس کی تھیں جب انہوں نے یہ کھیل شروع کیا اور2007 میں انہوں نے تختے کے نشانات کو چھرے سے ہدف بنانا شروع کیا۔

اس کے بعد انہوں نے خود دو افراد کے ساتھ ملکر ‘چھری پھینک’ کلب کی بنیاد رکھی۔ ڈیڑھ ماہ میں وہ ماہر ہوگئیں اور اپنے علاقے میں ایک مقابلہ بھی منعقد کروادیا۔ گولینا کی مہارت کا حال یہ ہے کہ وہ کئی پولیس اور فوجی افسروں کو اپنے شکار کا نشانہ بنانے کی تربیت بھی فراہم کرتی ہیں، اب تک وہ 50 میڈل حاصل کرچکی ہیں۔
 

Advertisement