خونخوار گلہری کا نیویارک کے شہریوں پر حملہ، کئی زخمی

Published On 04 January,2021 08:30 am

نیو یارک: (روزنامہ دنیا) نرم ملائم دم والی گلہری دیکھنے میں تو بے ضرر معلوم ہوتی ہے لیکن جب اسے غصہ آجائے تو یہ اپنے سے بڑے جسامت کے کسی بھی جاندار پر حملہ کرنے میں دیر نہیں لگاتی۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق اسی طرح کا واقعہ امریکہ کے شہر نیویارک میں پیش آیا جہاں ایک خونخوار گلہری نے شہریوں پر حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا۔گلہری کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے نیو یارک سٹی کے ریگو پارک محلے کےرہائشی نے میڈیا کو بتایا کہ گلہری نے ان پر 12 دسمبر کو حملہ کیا تھا جس کے سبب ان کی انگلی سے کافی دیر خون بہتا رہا، ایک خاتون کا کہنا تھا کہ اس کے شوہر پر بھی گلہری نے اچانک حملہ کر کے زخمی کر دیا، دیگر کئی نے بھی یہی بتایا کہ گلہری اچانک چھلانگ لگا کر حملہ کرتی ہے اور اپنے نوکیلے دانتوں سے کاٹ لیتی ہے ،مکینوں کے مطابق وہ اب گلہری سے خوف محسوس کرنے لگے ہیں کہ وہ بچوں کو بھی نقصان نہ پہنچائے، واضح طور پر یہ ان کے لئے غیر محفوظ صورتحال ہے۔

دوسری جانب جب محکمہ صحت کو معاملے سے آگاہ کیا گیا تو عملے نے انہیں جانور پکڑنے کیلئے مخصوص پنجرہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔
 

Advertisement