سالوں سے بیماری میں مبتلا شخص نے خود علاج ڈھونڈ لیا

Published On 05 January,2021 09:20 am

مسوری:(روزنامہ دنیا) امریکا میں ایک طالب علم نامعلوم بیماری میں 11 سال تک مبتلا رہا، ڈاکٹر اس کا علاج کرنے میں ناکام رہے تو اس نے خود ہی اپنا علاج ڈھونڈ لیا۔

  میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مسوری کے رہائشی ڈاؤ لینڈسے کو 1999 میں ایک نامعلوم بیماری نے گرفت میں لے لیا تھا، جس کی وجہ سے وہ گیارہ برس تک بستر علالت پر پڑا رہا، ڈاکٹرز جب علاج میں ناکام ہو گئے تو اس نے اپنی بیماری کو خود سمجھنے کا فیصلہ کر لیا، ڈاؤ نے اڑھائی ہزار صفحات کی اینڈوکرینولوجی کی کتاب پڑھ ڈالی اور پھر علاج بھی ڈھونڈ نکالا۔

سال 2010 میں اس کو پتا چلا کہ اسے ایڈرینل گلینڈز میں ٹیومر ہے۔ یہ معلوم ہونے کے بعد ڈاؤ نے اپنے سائنس دان دوستوں کی مدد سے اس کیلئے ایک سرجری ایجاد کی، سرجری کے بعد جلد ہی وہ چلنے پھرنے لگا اور 2014 میں وہ پوری طرح صحت یاب ہو گیا، اب وہ موٹیویشنل کلاسز کے ذریعے دوسروں کو جینے کا ہنر سکھاتا ہے ۔

 

Advertisement