برما میں مسلمانوں کو زندہ دفن کیا گیا،اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف

برما میں مسلمانوں کو زندہ دفن کیا گیا،اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف
قتل عام میں سیکیورٹی ادارے بھی شامل رہے۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق کئی علاقوں سے اجتماعی قبریں ملی ہیں جن میں دفن افراد کے ہاتھ اور پیر بندھے ہوئے ملے۔ رپورٹ کے مطابق ان قبروں سے 28بچوں کی لاشیں بھی ملی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق بدھ مت کے پیرو کاروں نے مسلمانوں کے اکثریتی علاقوں میں داخل ہو کر املاک کو نقصان پہنچایا اور لوگوں پر تشد د کیا۔اس موقع پر سیکیورٹی ادارے بھی اس قتل عام میں پوری مدد فراہم کرتے رہے۔