بنگلہ دیش :پرتشدد مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی

بنگلہ دیش :پرتشدد مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی
بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے کارکن اپنے رہنما عبدالقادر ملا کی پھانسی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں،جمعرات سے جاری ان مظاہروں میں سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔مشتعل مظاہرین نے کئی مقامات پر گاڑیوں کو آگ لگا دی،پولیس کی فائرنگ اور دیگر واقعات میں ہلاک افراد کی تعداد پچیس ہو گئی ہے ادھر وزیر اعظم شیخ حسینہ نے مظاہرین کو کریک ڈاؤن کے لیے خبر دارکیا ہے۔