بنگلادیش:عبدالقادر ملا کی پھانسی کیخلاف مظاہرے جاری، مزید 2 افراد جاں بحق

بنگلادیش:عبدالقادر ملا کی پھانسی کیخلاف مظاہرے جاری، مزید 2 افراد جاں بحق
بنگلہ دیش میں عبدالقادر کی پھانسی کے خلاف جماعت اسلامی کے کارکن سراپا احتجاج ہیں،ڈھاکا سمیت مختلف شہروں میں ہزاروں افراد احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔مشتعل مظاہرین نے کئی مقامات پر گاڑیوں اور گھروں کو آگ لگا دی ، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔آج صبح بھی صدار کے علاقے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔