سعودی عرب: ٹریفک حادثے میں 9 پاکستانی جاں بحق

سعودی عرب: ٹریفک حادثے میں 9 پاکستانی جاں بحق
جدہ: (دنیا نیوز) مسافر بس پاکستانی زائرین کو جدہ سے مکہ مکرمہ لے جارہی تھی کہ بحرہ پل پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ جس میں نو پاکستانی زائرین جاں بحق اور تیس زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔