نیٹو افغان فوجیوں کو تعلیم یافتہ نہ بنا سکا

نیٹو افغان فوجیوں کو تعلیم یافتہ نہ بنا سکا
واشنگٹن: (آن لائن) نیٹو کی جانب سے افغان فوجیوں کی تعلیم پر دو سو ملین ڈالرز خرچ کرنے کے باوجود اکثر فوجی لکھنے پڑنے کی صلاحیت سے قاصر ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق نیٹو نے 2009ء میں اس ہدف کے ساتھ ایک تربیتی پروگرام شروع کیا تھا کہ 2014ء تک تمام افغان فوجیوں کا لٹریسی لیول فرسٹ گریڈ لیول ہو جائے گا اور نصف سے زائد فوجی مکمل لکھنا پڑھنا جان جائینگے تاہم رپورٹ کے مطابق افغان تعمیر نو کیلئے خصوصی انسپکٹر جنرل جان سیوکو نے بتایا کہ فوجیوں میں فرسٹ گریڈ صلاحیت کی شرح 64 فیصد اور تھرڈ گریڈ لیول 21 فیصد ہے۔ رپورٹ نیٹو کی کوششوں کے باوجود اکثریتی افغان فوجی ابھی بھی لکھنے پڑھنے کی صلاحیت سے مکمل طور پر قاصر ہیں جو کسی بھی صورت میں ایک ناپسندیدہ صورتحال ہے۔