بھارت: اجتماعی زیادتی کے بعد لڑکی کو چلتی بس سے پھینک دیا

Published On 21 Apr 2014 10:24 AM 

بھارت میں چلتی بس میں اجتماعی زیادتی کا ایک اور انسایت سوز واقعہ پیش آیا ہے۔ ریاست مدھیہ پردیش میں پانچ افراد نے چلتی بس میں چودہ سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر شدید زخمی حالت میں بس سے دھکا دے دیا۔۔

مدھیہ پردیش: (دنیا نیوز) ضلع Singrauli میں کرائے پر حاصل کی گئی بس میں سوار افراد نے چودہ سالہ لڑکی کو لفٹ دینے کے بہانے سوار کیا اور پھر ڈرائیور اور دو کنڈکٹر وں سمیت پانچ افراد نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر 15 کلومیٹر دور لے جا کر لڑکی کو شدید زخمی حالت میں چلتی بس سے دھکا دے دیا۔ جسے مقامی افراد نے اسپتال پہنچایا جہاں لڑکی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ بھارت میں دسمبر 2012 میں بھی ایسا ہی ایک دلخراش واقعہ نئی دلی میں پیش آیا جب میڈیکل کی طالبہ کو چلتی بس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ لڑکی بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی تھی۔