افغانستان :زابل کے شہر قلات میں دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق

Published On 25 May 2015 02:18 PM 

دھماکہ خیز مواد ٹرک کے اندر چھپایا گیا تھا ، صوبائی کونسل کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا ، ہلاکتوں میں اضافے کا امکان

کابل (دنیا نیوز ) افغان صوبے زابل کے شہر قلات میں خود کش دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ، چالیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکہ صوبائی کونسل کی عمارت پر ہوا ۔ دھماکہ خیز مواد ٹرک کے اندر چھپایا گیا تھا ۔ پولیس ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ۔ کسی جماعت کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے ، واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میں افغان صوبے زابل میں اغوا کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔