دنیا
خلاصہ
- ویزا فیس لاگو کرنے کا فیصلہ سعودی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا ، پہلی مرتبہ آنے والوں سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی
ریاض (دنیا نیوز ) دوسری بار حج یا عمرہ کرنے والوں پر ویزا فیس لاگو کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ویزا فیس لاگو کرنے کا فیصلہ سعودی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا جس کے تحت پہلی مرتبہ آنے والے عازمین حج و عمرہ سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی ، جبکہ دوسری مرتبہ آنے والے عازمین حج سے دو ہزار ریال ویزا فیس وصول کی جائے گی ۔ سعودی کابینہ کے مطابق ٹرانزٹ ویزا کے فیس 300 ریال مقرر کر دی گئی ہے جبکہ سعودی بندرگاہوں پر ویزا فیس 50 ریال ہو گی ۔