سعودی عرب میں بسنے والے افراد اپنے بچوں کو راما، بن یامین، مالک، ملکہ، عبدالناصر، عبدالرسول، عبدالنبی، جبرائیل، نبی، امی اور ملاک سمیت 50 ناموں سے نہیں پکار سکیں گے:سعودی حکام
ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے ہندو لفظ "راما" سمیت 50 ناموں پر پابندی لگادی ، مقامی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں کئی ایسے نام بھی شامل ہیں جن کا استعمال سعودی عرب سمیت کئی دیگر اسلامی ممالک میں ہوتا ہے جب کہ فہرست میں کچھ نام ایسے بھی شامل کئے گئے ہیں جن کا استحقاق صرف شاہی خاندان کے علاوہ مملکت کے کسی اور شہری کو حاصل نہیں۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں بسنے والے افراد اپنے بچوں کو راما، بن یامین، مالک، ملکہ، عبدالناصر، عبدالرسول، عبدالنبی، جبرائیل، نبی، امی اور ملاک سمیت 50 ناموں سے نہیں پکار سکیں گے، جن ناموں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں سے بیشتر غیر اسلامی ہونے کے ساتھ سعودی ثقافت سے بھی مطابقت نہیں رکھتے۔
یہ خبرانگریزی میں بھی پڑھیں : Watch Out: Your name could now be banned in Saudi Arabia