بھارتی فوج کا مکروہ چہرہ، وادی میں نوجوان کو فوجی جیپ کے آگے باندھ دیا

Published On 14 Apr 2017 01:27 PM 

نوجوان کو جیپ کے آگے باندھنے کا مقصد فوجی قافلے پر پتھر پھینکنے والوں کو روکنا تھا ،فوج اپنے اس مذموم مقصد میں کامیاب رہی اور پورا قافلہ بغیر کسی مزاحمت کے گزر گیا۔

سری نگر:(دنیا نیوز)انسانیت کی توہین اور انسانی حقوق پامال کی سر عام پامالی،قابض بھارتی فوج کا ایک اور مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آ گیا،بڈگام میں ایک کشمیری نوجوان کو انسانی ڈھال کے طور فوجی جیپ کے آگے باندھ دیا،نوجوان کو جیپ کے آگے باندھنے کا مقصد فوجی قافلے پر پتھر پھینکنے والوں کو روکنا تھا اور فوج اپنے اس مذموم مقصد میں کامیاب رہی اور پورا قافلہ بغیر کسی مزاحمت کے گزر گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت میں انسانیت سوز سلوک عام ہے، کشمیری نوجوانوں کو پاکستانی پرچم والی وردی پہن کر کرکٹ میچ کھیلنے پر بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا تھا۔

ویڈیودیکھیں