یمن میں شادی کی تقریب پر فضائی حملہ، 20 افراد جاں بحق

Last Updated On 23 April,2018 07:36 pm

صنعا: (دنیا نیوز) یمن میں شادی کی تقریب پر فضائی حملہ، 20 سے زائد افراد جاں بحق اور دلہے سمیت درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

صنعا کے شمال مغرب میں واقع گاؤں پر اتحادی افواج نے حوثی باغیوں کے خلاف فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد جاں بحق اور دولہے سمیت درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ اتحادی افواج کی جانب سے یمن پرحوثیوں کے خلاف تین سال سے بمباری کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ یمن میں جاری جنگ میں 10ہزار افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ 20لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ 

Advertisement