ٹرمپ نے کم جونگ اُن سے ملاقات کو خاص قرار دے دیا

Last Updated On 06 May,2018 07:35 pm

امریکہ: (دنیا نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنماء کم جونگ اُن سے ملاقات کو خاص قرار دے دیا، چین سے تجارت کا نئے سرے سے جائزہ لیں گے۔

صدر ٹرمپ نے ریاست اوہائیو کے شہر کلیولینڈ میں ایک مباحثے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی شمالی کوریا کے رہنماء سے ملاقات کریں گے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ کوریائی خطے میں جلد پائیدار امن قائم ہو جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے چین کے صدر شی جن پنگ کی تعریف کی لیکن کہا کہ دو طرفہ تجارت کا دوبارہ جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے چین سے درآمد سٹیل کے علاوہ مزید اشیا پر ٹیکس لگانے کا اشارہ بھی دیا ہے۔