بیجنگ (دنیا نیوز ) چین میں ایک کیمیکل پلانٹ میں دھماکے میں 19 افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہو گئے، کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔
صوبہ سیچوان کے صنعتی شہر چینگڈو میں دنیا کے سب سے بڑے کیمیکل پلانٹ میں دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
سرکاری میڈیا کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے جہاں ان کی حلات تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔ دھماکے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔