کابل: خودکش دھماکے میں 14 افراد جاں بحق، 23 زخمی

Last Updated On 15 August,2018 07:21 pm

کابل: (دنیا نیوز) افغان دارلحکومت کابل میں دھماکے سے 14 افراد جاں بحق 23 زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق حملہ خودکش تھا۔ حملہ آور نے تعلیمی ادارے کے اندر خود کو دھماکے سے اس وقت اڑایا جب طلباء اپنی کلاسز میں تعلیم حاصل کر رہے تھے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کئی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔