سعودی عرب میں پانچ خاتون پائلٹوں کو لائسنس جاری

Last Updated On 30 August,2018 09:18 pm

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب میں بھی تبدیلی کی ہوائیں چل پڑیں، 5 خواتین کو ہوائی جہاز اڑانے کا لائسنس مل گیا۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شہری ہوابازی نے پانچ خاتون پائلٹوں کو لائسنس جاری کردیے ہیں اوراب وہ قومی فضائی کمپنی سعودی عرب ائیر لائنز کے طیاروں میں بطورکپتان کام کرسکتی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے خاتون ہوابازوں کو طیارے اڑانے کے لیے اجازت ناموں کا اجرا شہری ہوابازی کے شعبے میں خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے اور یہ شہری ہوابازی کی بین الاقوامی تنظیم کے اہدافی مقاصد میں سے بھی ایک ہے۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شہری ہوابازی اور اس شعبے میں خدمات مہیا کرنے والی کمپنیوں میں حال ہی میں خواتین کی ایک بڑی تعداد کو انتظامی نوعیت کی مختلف ملازمتیں دی گئی ہیں۔

Advertisement