ترکی بارے امریکی رویہ جنگلی بھیڑیئے جیسا ہے "طیب اردوان

Last Updated On 03 September,2018 10:29 am

استنبول (دنیا نیوز ) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے امریکا کی جانب سے لگائی جانے والی معاشی پابندیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ واشنگٹن کا رویہ جنگلی بھیڑیے جیسا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان امریکا پر برس پڑے۔ کرغزستان میں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہآ پس میں اپنی کرنسیوں میں تجارت کر کے امریکی ڈالر کی اجارہ داری کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کی ضروت ہے۔ ترکی اور روس کے درمیان ڈالرز کے بغیر تجارت کی بات چیت چل رہی ہے۔

طیب اردوان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کا رویہ جنگلی بھیڑیے جیسا ہے اس لیے اس پر اعتبار نہیں کرنا چاہیے۔ ترکی اور روس دونوں ہی امریکا کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے باعث معاشی بحران کا شکار ہیں۔