کیلیفورنیا :کنسرٹ میں فائرنگ کرنیوالے کو گولی مار دی گئی

Last Updated On 03 September,2018 04:01 pm

کیلیفورنیا (دنیا نیوز ) امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں کنسرٹ کے مقام پر فائرنگ کرنے والے شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا، اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

پولیس کے مطابق شہر ڈیل مار میں ہپ ہاپ آرٹسٹ آئس کیوب کے کنسرٹ کے لئے ٹکٹوں کی سیل جاری تھی، ٹکٹوں کی بکنگ ختم ہونے پر ایک شخص نے فائرنگ کر دی، خوش قسمتی سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو ہتھیار پھینکنے کا کہا لیکن اس نے انکار کیا تو پولیس نے گولی مار کر زخمی کر دیا جسے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔