امریکی صدر کی سکیورٹی میں سکھ شامل

Last Updated On 13 September,2018 12:27 pm

نیویارک (دنیا نیوز ) امریکی صدر کی سکیورٹی ٹیم میں پہلی بار ایک سکھ کو شامل کیا گیا ہے۔ بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے انشدیپ سنگھ بھاٹیا نے گزشتہ ہفتے تربیت مکمل ہونے پر صدر ٹرمپ کی حفاظت کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔

سکیورٹی ٹیم میں شامل ہونے سے پہلے انہیں حلیہ تبدیل کرنے کا کہا گیا مگر انشدیب نے قانونی چارہ جوئی سے مخالفین کو شکست دی۔

انشدیپ کا خاندان 2000 میں امریکا منتقل ہوا، سکھ مخالف فسادات میں انشدیپ کے چچا مارے گئے تھے جبکہ والد زخمی ہوئے تھے۔