تحریر: (رحمیٰ فیصل) سینٹرل ایشیا میں منگول قوم جنگجو تصور کی جاتی ہے۔ انہوں نے یورپ اور ایشیا کے مختلف حصوں پر قبضہ کرنے کا قصد کیا۔
یہ گھڑ سوار جنگجو سینٹرل ایشیا سے 13ویں صدی سے نکلے اور یورو ایشیا میں اپنی سلطنت قائم کرنے لگے۔ ان کے زیر قبضہ علاقوں میں چین، روس، برما تمام سینٹرل ایشیا، بھارت، ایران، عراق، ترکی، بلغاریہ، ہنگری اور پولینڈ شامل تھے۔ ہزاروں گھڑ سوار جنگجو منگولوں نے تقریباً آدھی دنیا پر قبضہ جمالیا تھا۔ اسلامی ممالک اور موجودہ پاکستان میں یہ قدم جمانے میں ناکام رہے۔ یورپ بھی ان کے تسلط سے کافی حد تک محفوظ رہا۔ تہذیب و انسانیت ان منگولوں کی سرشت میں شامل نہ تھی۔ وحشت و بربریت ان کے پورے دور میں چھائی رہی۔
انہوں نے 1211ء سے 1337ء تک ایک کروڑ 37 لاکھ شہریوں کے خونسے ہاتھ رنگے۔ معروف محقق ایان فریزیر کی ایک تحریر کے مطابق منگولوں کے راستے میں آنے والے ترقی یافتہ شہر اور سرسبز و شاداب کھیت ایسے اجڑ گئے جیسے کسی ستارے کے ٹکرائو سے برباد ہوئے ہوں۔ منگولوں کی وحشت کا منہ بولتا ثبوت تباہی اور کھنڈر کا منظر پیش کرنے والا فارس کا شہر نیشا پور ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس شہر سے گزرتے ہوئے 1221ء میں منگولوں نے 17 لاکھ لوگوں کے خون سے ہاتھ رنگے۔ تقریباً تمام شہری مارے گئے۔
عباسی خلیفہ کے دارالحکومت بغداد پر قبضہ کے دوران سات دن قتل عام جاری رہا۔ کوئی دو لاکھ سے 10لاکھ تک شہری ہلاک ہوئے۔ مؤرخین چنگیز خان، ہلاکو خان کی ہلاکتوں کا صحیح اندازہ لگانے سے قاصر ہیں کچھ اعداد و شمار بڑھا چڑھا کر بیان کیے گئے۔ یہ کچھ کم بھی ہو سکتے ہیں۔ منگولوں نے نہ صرف ان اعداد و شمار کی کبھی تردید نہیں کی بلکہ خود بھی انہوں نے اسی قسم کے اعدا د و شمار بیان کیے۔
بہت سے مؤرخین کی تحقیق کے مطابق منگولوں کی120سالہ تاریخ میں ایک کروڑ 20 لاکھ شہری ہلاک ہوئے۔ پہلی جنگ عظیم میں تقریباً 70 لاکھ شہری اور 90 لاکھ فوجی مارے گئے۔ گولہ بارود ترقی یافتہ نہ تھا۔ افرادی قوت بہت تھی اور براہ راست لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا تھا چنانچہ جانی نقصان ایک کروڑ 60 لاکھ تک پہنچ گیا۔ صنعتی انقلاب کے زمانے میں مشین گنوں، توپوں اور ٹینکوں نے معمولی ہتھیاروں کی جگہ لے لی۔ انہیں زیادہ تر دفاعی مقاصدکے لیے استعمال کیا گیا۔ لہٰذا فرسٹ بیٹل آف مارلے میں اڑھائی لاکھ فرانسیسی ہلاک ہوئے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ اتنی تعداد میں جرمن باشندے بھی ہلاک ہوئے۔ دوسری جنگ عظیم 1939ء سے 1945 ء تک جاری رہی۔ اس جنگ میں 21 سے 25 ملین فوجی ہلاک ہوئے باقی جانی نقصان شہریوں کا ہوا۔ اس جنگ میں دوکروڑ 70 لاکھ روسی فوجی اور شہری مارے گئے۔ یہ کسی بھی جنگ میں کسی ایک ملک کا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔ دو کروڑ چینی، 70 لاکھ جرمن اور 25لاکھ جاپانی مارے گئے۔ 10ہزار فوجی اور سوا چار لاکھ جاپانی بھی ہلاک ہوئے۔اس سے ثابت ہوا کہ منگولوں نے دنیا کی وحشت ناک جنگیں لڑیں ۔