انڈونیشیا: ہولناک زلزلے کے بعد متاثرین کو غذائی قلت کا سامنا

Last Updated On 03 October,2018 06:02 pm

جکارتہ: (دنیا نیوز) انڈونیشیا میں ہولناک زلزلے کے بعد کھانے پینے کی اشیاء کی قلت ہو گئی، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

انڈونیشیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد تیرہ سو پچاس سے تجاوز کر گئی، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے ساتھ خوراک کی سپلائی کا کام بھی جاری ہے، کھانے پینے کی اشیاء کی قلت کے بعد لوگوں نے لوٹ مار شروع کر دی، پالو میں پولیس کی لوٹ مار کرنے والے شہریوں کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔

سلاویسی میں آتش فشاں پہاڑ سے دھواں نکلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، ادھر صدر جوکو وڈوڈو نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔