امریکی وزیر خارجہ ترکی کے دورے پر پہنچ گئے

Last Updated On 17 October,2018 02:01 pm

انقرہ (دنیا نیوز ) امریکی وزیرِ خارجہ سعودی عرب کے بعد ترکی پہنچ گئے جہاں انہوں نے ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی ہے۔

ترک دارالحکومت انقرہ میں ہونے والی اس ملاقات میں امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے ترک صدر رجب طیب ایردوان سے سعودی نژاد امریکی صحافی جمال خشوگی کی پراسرار گمشدگی کے حوالے سے پولیس کی تفتیش پر بات چیت کی۔

انہوں نے اس پہلے ریاض میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔
 

Advertisement