امریکی صدر ٹرمپ روس کے متعلق سوال پوچھنے پر برہم

Last Updated On 08 November,2018 10:26 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) روس کے متعلق سوال پوچھنے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ رپورٹر پر برہم ہو گئے۔ پریس کارڈ منسوخ کرکے وائٹ ہاؤس میں داخلہ بند کر دیا۔

انتخابات میں مطلوبہ نتائج نہ ملنے کا غصہ امریکی صدر نے صحافی پر نکال دیا۔ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ رپورٹر پر چڑھ دوڑے۔ رپورٹر نے انتخابات میں روسی مداخلت کے متعلق سوال کیا تھا۔

"روسی تحقیقات سے متعلق کسی بھی معاملے سے میرا تعلق نہیں، کیونکہ یہ ایک افواہ ہے اور یہ بہت ہو گیا، ان سے مائیک لے لو، میں نے بتایا ہے کہ سی این این کو خود شرم آنی چاہیے کہ تم اس کے ساتھ کام کر رہے ہو، تم اکھڑ مزاج ہو، تمہیں سی این این کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہئے"۔

امریکی صدر نے امریکی چینل کے رپورٹر کا پریس کارڈ منسوخ کرا کے وائٹ ہاؤس میں داخلہ بھی بند کرا دیا۔ بعد ازاں انہوں نے ایک اور صحافی کو نسل پرستانہ سوال نہ کرو، کہہ کر خاموش کروا دیا۔

 

Advertisement