بھارت میں اقلیتوں کا برا حال نظر انداز، بپن راوت نے مشورہ خانم کا کردار سنبھال لیا

Last Updated On 01 December,2018 10:24 am

ممبئی: (دنیا نیوز) چھوٹا دماغ، بڑے بڑے خواب، اپنے ملک میں اقلیتوں کا برا حال، دوسروں کو نظریات بدلنے کے مفت مشورے، بھارت کے حواس باختہ آرمی چیف بپن راوت نے نظریاتی ریاست پاکستان کو تعلقات بہتر کرنے کے لیے سیکولر بننے کا انوکھا مشورہ دے دیا۔

پاکستان کی جانب سے کرتار پور بارڈر کھولنے اور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد بھارتی ہرزہ سرائی میں اضافہ، بھارتی حکومت اور میڈیا دو طرفہ تعلقات کی بحالی میں خود ہی رکاوٹیں ڈالنے لگے، پہلے پاکستان کی مذاکرات کی پیشکش کو غیر سنجیدہ لیا پھر کرتارپور میں وزیر خارجہ نے آنے سے انکار کیا۔

میڈیا نے حملے کئے، اب آرمی چیف نے کمان میں سے تیر نکالا، ایک انٹرویو میں جنرل بپن راوت نے سیاسی بیان داغ ڈالا اور پڑوسی اسلامی ریاست پاکستان کو تعلقات میں بہتری کیلئے سیکولر بننے کا نسخہ پیش کر دیا۔

نام نہاد سیکولر بھارت کے آرمی چیف کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب بھارت میں اقلیتی مذاہب کے لیے زندگی اجیرن بن چکی ہ، ایک طرف کشمیر اور گجرات میں مسلمانوں پر مظالم جاری ہیں تو دوسری طرف بھارتی پنجاب میں سکھ استحصال کا شکار ہیں۔