شاہ سلمان کی کابینہ میں وزیرخارجہ تبدیل

شاہ سلمان کی کابینہ میں وزیرخارجہ تبدیل

ذرائع کے مطابق اس اقدام کی بنیادی وجہ اور محرک اکتوبر میں ترکی کے شہر استنبول کے سعودی سفارتخانے میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کا قتل ہے۔ ابراہیم الصاف کو عادل الجبیر کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ شاہ سلمان کی جانب سے شہزادہ معتب بن عبداللہ کی بطور چیف آف نیشنل گارڈ معزولی کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔ ان کی جگہ شہزادہ عبداللہ بن باندر بن عبدالعزیز کی تعیناتی کا شاہی فرمان جاری کیا گیا ہے۔ جنرل سیکیورٹی چیف کے لیے جنرل خالد بن قرار الخربی جبکہ معساد الیبان کو نینشنل سیکیورٹی ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے۔